حکومت میں فارورڈ بلاک بن چکا، فوادچودھری ایم کیوایم کی منت سماجت کرنے کراچی پہنچے،شہلا رضا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنماشہلا رضا نے کہاہے کہ ، فوادچودھری ایم کیوایم کی منت سماجت کرنے کراچی پہنچے ہیں، درحقیقت فارورڈ بلاک خود حکومت میں بن چکا ہے ۔ سماءنیوز کے پروگرام ”آواز“ میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ فوادچودھری ایم کیوایم کی منت سماجت کرنے کراچی پہنچے ہیں الیکشن سے پہلے یہ لوگ ایم کیوایم کو بھتہ خور کہتے تھے، درحقیقت خود ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اوریہ خوف کاشکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت فارورڈ بلاک خود حکومت میں بن چکا ہے ،وزیراعظم کا کام ٹویٹر ٹویٹر لٹل سٹار کھیلنانہیں ہے ، عمران خان کے 18بے نامی اکاﺅنٹس ہیں،ان کی کی جانب سے خود کہا گیا کہ والدہ کے علاج کیلئے پیسے موجود نہیں تھے تو پھرعلیمہ خان کی اتنی جائیداد کیسے بن گئی ؟

یہ بھی پڑھیں:   ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مستعفی، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لاہور ہائیکورٹ میں پیش

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں