اندرونی و بیرونی چیلنجز جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں،قمر جاوید باجوہ

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اندرونی و بیرونی چیلنجز جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں۔جی ایچ کیو میں تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کی خوشحالی سے جڑی ہے۔ان کا کہناتھاکہ قوم نے امن کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، ہمارے اندرونی و بیرونی چیلنجز جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ فوج دوسرے ریاستی اداروں سے مل کر اس ردعمل کو بنانے میں مکمل طور پر یکسو ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   ن لیگ کی حکومت نے پانچ سال میں 5ارب ڈالر قرض لیا،پی ٹی آئی 5ماہ میں 11ارب ڈالر قرضہ لے چکی ہے :سینیٹر مصدق ملک

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں