اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ،حکومت کےلئے پریشانی کا باعث بننے کا خدشہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے چیمبر میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت اپوزیشن رہنماﺅں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ذیلی کمیٹی بنانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے جس کے ناموں کا جلد اعلان کیا جائے گا۔اجلاس کے بعد ایک صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہو سکتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ اتحاد ہو گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشترکہ کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق ہوا ہے جو مشترکہ لائحہ عمل کیلئے تجاویز مرتب کرے گی، حکومت انسانی اور جمہوری حقوق پر حملہ کر رہی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   غیرملکی اثاثہ کیس؛ ایف بی آر میں پیش نہ ہونیوالوں کی جائیدادیں ضبط کی جائیں، چیف جسٹس

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں