کراچی ، ڈکیتی کی اصل رقم سے زائد کا مقدمہ دراج کرانے کا انکشاف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں منی چینجر کے دفتر میں ڈکیتی کے مقدمہ کی تفتیش کے دوران اصل واردات 12 لاکھ 82 ہزارجبکہ مقدمہ 70 لاکھ روپے کا درج کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے مطابق ڈکیتی کے مقدمہ کی پولیس تفتیش نے کرنسی ڈیلر کی جانب سے ڈاکوؤں سے بڑی واردات کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔پولیس کے مطابق پیر کی صبح شارع فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر میں جوہر موڑ کے قریب واقع ایکسچینج کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے 70لاکھ، 3 ہزار 116 روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ایس ایس پی ایسٹ علام اظفر مہیسر کے مطابق پولیس نے مقدمہ کی تفتیش شروع کی تو انکشاف ہوا کہ لوٹی گئی رقم بہت کم یعنی 12 لاکھ 82 ہزار463 روپے تھی۔پولیس کے مطابق آٹھ ماہ قبل بھی اسی کمپنی کی انتظامیہ نے لگ بھگ 70 لاکھ کی ڈکیتی رپورٹ درج کرائی تھی۔پولیس کے مطابق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کہ اضافی رقم کا کلیم کہیں انشورنس کا معاملہ تو نہیں؟پولیس نے ڈکیتی کے واقع میں منی چینجرز کے اسٹاف کے ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تفتیش شروع دی ہے جبکہ منی چینجر منیجر ارسلان نے لوٹی گئی رقم کی درستگی کیلئے درخواست تھانے میں جمع کرادی ہے۔

6 thoughts on “کراچی ، ڈکیتی کی اصل رقم سے زائد کا مقدمہ دراج کرانے کا انکشاف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *