اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کیلیے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے بل کی حمایت مشکل ہوگی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ این آر او مانگا اور نہ ہمیں چاہیے، عمران خان خود ایوان میں آتے نہیں، ان کو کیا پتہ پارلیمان میں کیا ہورہا ہے، عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پہلے وزیراعظم ہوں گے جو ہر بدھ کو آکر اپوزیشن کے سوالات کے جواب دیں گے، ان کا یہ دعویٰ بھی جھوٹا نکلا، عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کسی نے فوجی عدالتوں کے معاملے پر ہم سے رابطہ نہیں کیا تاہم پیپلزپارٹی کو فوجی عدالتوں سے متعلق بل کی حمایت مشکل ہوگی۔
