ندیم افضل چن اور فردوس عاشق اعوان کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان،نجی ٹی وی کا دعوی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنماﺅں ندیم افضل چن اور فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ عام انتخابات میں شکست زدہ تحریک انصاف کے رہنماﺅں ندیم افضل چن اور فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے ، پی ٹی آئی رہنما ندیم افضل چن نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں ان کی دی جانے والی ذمہ داریوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی ،وزیراعظم عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کوبھی آج طلب کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:   جعلی اکاؤنٹس کیس،نیب کاجے آئی ٹی رپورٹ پرانحصارنہ کرنےکافیصلہ

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں