چیف جسٹس کا کینال ویوسوسائٹی کے عہدیداروں کےخلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں فرانزک آڈٹ سے متعلق کیس میں کینال ویوسوسائٹی کے عہدیداروں کےخلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم دیدیا،عدالت نے کینال ویوسوسائٹی کے نئے آڈٹ کابھی حکم دیتے ہوئے کینال ویوسوسائٹی کاانتظامی کنٹرول رجسٹرارکوآپریٹو کے حوالے کردیا۔سپریم کورٹ نے ہاؤسنگ سوسائٹیزفرانزک آڈٹ کیس نمٹادیا ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں فرانزک آڈٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بہت ہوگیا،نیب نیب،نیب کے پاس کچھ نہیں ہے،نیب کانام سن کرلوگ گھروں میں چھپ جاتے ہیں،ایف آئی اے مزیدکارروائی جاری رکھے اورہر 3 ماہ بعد رپورٹ پیش کرے،یہ معاملہ نیب کوہرگزنہیں بھجوائیں گے۔
عدالت نے کہا کہ متاثرین ایف آئی اے کودرخواست دے سکتے ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ فرانزک آڈٹ نہ کرانےوالوں پرپرچہ درج کرائیں۔رجسٹرار نے بتایا کہ یہ کہتے ہیں اپنی پسند کے نرخ پرآڈٹ کرائیں گے،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ان کےخلاف توہین عدالت کیس کریں گے۔
عدالت نے کہا کہ کینال ویوسوسائٹی نے سول عدالت سے کیسے حکم امتناع لیا؟ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ کینال ویوسوسائٹی کے آڈٹ میں غیرقانونی معاملات سامنے آئے،مقدمات کے اندراج کی سفارش کی ہے۔
عدالت نے کینال ویوسوسائٹی کے عہدیداروں کےخلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم دیدیا،عدالت نے کینال ویوسوسائٹی کے نئے آڈٹ کابھی حکم دیتے ہوئے کینال ویوسوسائٹی کاانتظامی کنٹرول رجسٹرارکوآپریٹو کے حوالے کردیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بہت ہوگیا،نیب نیب،نیب کے پاس کچھ نہیں ہے،نیب کانام سن کرلوگ گھروں میں چھپ جاتے ہیں، عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے مزیدکارروائی جاری رکھے اورہر 3 ماہ بعد رپورٹ پیش کریں،یہ معاملہ نیب کوہرگزنہیں بھجوائیں گے،سپریم کورٹ نے ہاوسنگ سوسائٹیزفرانزک آڈٹ کیس نمٹادیا ۔

One thought on “چیف جسٹس کا کینال ویوسوسائٹی کے عہدیداروں کےخلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *