پرویز مشرف کے منجمد اکاﺅنٹس سے رقم نکلوانے کا نوٹس،ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے کو نوٹس جاری

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کیس میں نامزد ملزم پرویز مشرف نے 2 منجمد اکاﺅنٹس سے رقم نکلوا لی جس پر انسداد دہشتگردی عدالت نے سخت نوٹس لے لیا،عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد ددہشتگردی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں نامزد ملزم پرویز مشرف کے 2 منجمد اکاﺅنٹس سے رقم نکلوا لی ہے،عدالت نے اکاﺅنٹس سے رقم نکلوانے کا سخت نوٹس لے لیا اورایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے کو نوٹس کردیا۔عدالت نے کہا کہ اکاﺅنٹس سے رقم کس نے اور کیسے نکلوائی، عدالت نے 15 فروری تک ملزم کی دیگر پراپرٹی اوراکاﺅنٹس کی فہرست طلب کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:   جج کو فارغ کرنے کا مطلب ہے کہ اعلیٰ عدلیہ نے حقائق کو تسلیم کرلیا ، مریم نواز

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں