سندھ کے عوام کا پیسہ دبئی اور لندن میں خرچ ہورہا ہے ،فواد چوہدری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول کو چیف جسٹس نے کہا ہے کہ وہ بچے ہیں اور بچے غیر سیاسی ہوتےہیں، ان کے پاپا اور پھوپھی نےسندھ کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی نے سندھ پر قبضہ کیا ہوا ہے، سندھ کے عوام کا پیسہ دبئی اور لندن میں خرچ ہورہا ہے، سندھ ترقی میں پورے پاکستان سے پیچھے ہے، سندھ کا بُرا حال ہے، اسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں ہیں اسکولوں میں استاد نہیں ہیں اور اگر استاد ہیں تو فرنیچر نہیں، مرادعلی شاہ کے حلقہ انتخاب کےحالات دیکھیں، ترقیاتی کاموں کے لیے ملنے والے اربوں روپے کہاں گئے۔ کراچی کا حشر نشر ہوگیا لیکن ترقیاتی کاموں کےلیے پیسےنہیں۔ جتنا پیسہ سندھ کو ملا اگر جائز خرچ ہوتا تو آج یہ گلے شکوے نہ ہوتے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بڑی بڑی باتیں کرنے والے پیپلز پارٹی کے رضاربانی بڑے مزدور رہنما بنتے ہیں، وہ 27 سال سے سینیٹر ہیں ابھی میں اور وہ ایک ساتھ طیارے میں سفر کررہے تھے، وہ بزنس کلاس میں سب سے آگے بیٹھے تھے جب کہ میں طیارے کی اکنامی کلاس میں سفر کرکے آیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:   سوئٹزر لینڈ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے جے یو آئی ف کے رہنما کو پشاو ر میں چالان بھیج دیا گیا

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں