انورمجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست پروفاقی حکومت کوجواب جمع کرانے کی آخری مہلت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں انورمجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست پروفاقی حکومت کو 7 فروری تک جواب داخل کرانے کے لیئے آخری مہلت دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس آفتاب احمد اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ کا میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید کی ایف آئی اے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے جواب جمع کرانے کے لیے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔ دائردرخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کے جانب سے جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ ہراساں کرنے سے روکا جائے اور مقدمات کی تفصیلات بتائی جائیں۔ ایف آئی اے سے میرے خلاف زیر التواء انکوائری کی بھی تفصیلات طلب کی جائیں۔سندھ ہائیکورٹ نے انورمجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو 7 فروری تک جواب داخل کرانے کے لیئے آخری موقع دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:   چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کیلیے قرارداد جمع

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں