عمران خان تحقیق کے بعدسوچ سمجھ کر بات کیا کریں :خرم دستگیر کا وزیر اعظم کومشورہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن قو می اسمبلی خرم دستگیر نے کہاہے کہ عمران خان کو حضرت عیسیٰ ؑکے بارے میں یہ بات نہیں کرنی چاہئے تھی کہ آپ ؑ کا تاریخ میں بہت کم ذکرملتا ہے، ان کوچاہئے کہ تحقیق کریں اور سوچ سمجھ کر بات کیا کریں۔سماءنیوز کے پروگرام ”آواز “ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ فیصل واڈا نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکردھمکی دی ہے کہ ہم پارلیمان میں کسی کو نہیں سنیں گے ، حکومت عوام سے بول رہی تھی کہ پچھلی حکومتوں نے ڈیمز کے معاملے پر کچھ نہیں کیا ، آج پارلیمان میں شہباز شریف نے اس بات کی اچھی طرح وضاحت کی ہے ، دیا میر بھاشا ڈیم کی زمین بھی مسلم لیگ ن کی حکومت نے خرید ی تھی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو حضرت عیسیٰ ؑکے بارے میں یہ بات نہیں کرنی چاہئے تھی کہ آپ ؑکا تاریخ بہت کم ذکرملتا ہے ، ان کوچاہئے کہ تحقیق کریں اور سوچ سمجھ کر بات کیا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:   الیکشن میں حصہ لینے والے 4 ہزار امیدواروں کے سر پر خطرے کی تلوار لٹنے لگی

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں