وزیراعظم چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگر نظرثانی کرلیں تو سندھ حکومت گر جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’کل تک‘‘ میں جاوید چوہدری کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرے سندھ جانے پر صوبائی حکومت پتہ نہیں کیوں گھبرا رہی ہے، میں تو اپنی وزارت کے فرائض انجام دینے کراچی جاؤں گا، اور ویسے بھی سندھ میں کچھ کرنا ہوگا تو مراد علی شاہ سے پوچھ کر نہیں کریں گے، مراد علی شاہ تو خود ہماری مہربانی سے وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری کو وفاقی حکومت کی نہیں بلکہ سندھ حکومت کی فکر کرنی چاہئے کیوں کہ وہ کسی وقت بھی گر سکتی ہے، اور گرتی ہوئی دیوار کے نیچے کوئی نہیں آتا، سب جان بچا کربھاگتے ہیں، عمران خان چاہیں تو سندھ حکومت گر جائے گی۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہماری مہربانی ہے کہ (ق) لیگ، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں فارورڈ بلاک نہیں بنایا، لیکن اب سندھ میں ایک گرینڈ الائنس بنے گا جس میں پیپلزپارٹی کا فارورڈ بلاک، ایم کیوایم پاکستان، پاکستان تحریک انصاف اور سندھ میں پہلے سے موجود گرینڈ الائنس مل جائیں گے تو پیپلزپارٹی اکثریت سے اقلیت میں بدل جائے گی اور سندھ میں ایک نئی حکومت آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:   پنجاب پولیس میں اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے،فواد چوہدری

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں