سوئٹزر لینڈ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے جے یو آئی ف کے رہنما کو پشاو ر میں چالان بھیج دیا گیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سوئس حکومت نے جے یو آئی ف کے رہنما ارباب فاروق کو سوئٹزر لینڈ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرپشاور میں چالان بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق ارباب فاروق نے چند ماہ قبل سویٹزرلینڈ کا تفریحی دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے سوئس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔سوئس حکومت نے جے یو آئی ف کے رہنما ارباب فاروق کو پشاور میں 109یورو جرمانے کا چا لان بھیج دیاجو بروقت جمع نہ کرانے پر 301یورو کا چا لان بھی بھیجا ۔اس حوالے سے ارباب فاروق کا کہنا ہے کہ اٹلی میں مقیم دوست کے ذریعے جرمانہ ختم کروانے اور چالان جمع کروانے کی کوشش کر رہا ہوں، ایک سو نو یورو والا چالان تاخیر سے ملا جس کی وجہ سے بروقت جمع نہ کروا سکا۔سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی سویٹزرلینڈ کی طرح ٹریفک کے قوانین کا نظام بنانا چاہیے جو کہ انتہائی قابل قدر ہے۔جے یو آئی ف کے رہنما مزید کہا کہ وہ رقم لازمی جمع کرائیں گے اور شہریوں کو بھی تلقین کی کہ ملک کے قوانین کی تعمیل کریں تاکہ دنیا بھر میں ایک پیغام جاسکے کہ ہم قانون کی پاسداری کرنے والے لوگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں