عمران خان کی وزارت اطلاعات کو میڈیا سے روابط مضبوط بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اصلاحات پر عمل پیرا ہے، مشکل وقت کے بعد اچھا اور خوش حالی دور شروع ہوگا، میڈیا کے ساتھ ملکر من گھڑت خبروں اور مذموم پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا جائے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری اور مختلف محکموں کے سربراہان شریک ہوئے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزارتِ اطلاعات اصلاحاتی ایجنڈے کے مقاصد اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، ذمہ دار میڈیا کا ملکی تعمیر و ترقی اور عوام کو با خبر رکھنے میں اہم کردار ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ وزارتِ اطلاعات حکومتی پالیسیوں سے عوام کو با خبر رکھنے کے لئے کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا پالیسیوں سے متعلق کئے جانے والے من گھڑت پراپیگنڈے سے آگاہی رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات کو میڈیا کے ساتھ مل کر اس مذموم ایجنڈے کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے، مہذب اور ذمہ دار معاشرہ بے بنیاد اور من گھرت خبروں کی تشہیر کی اجازت نہیں دیتا، وزارت اطلاعات بے بنیاد خبروں کی اشاعت کی حوصلہ شکنی کے لئے میڈیا سے روابط کو مضبوط بنائے ۔

یہ بھی پڑھیں:   بادشاہی مسجد سے چوری ہونے والے نعلین پاکﷺ کی بازیابی کیلئے میڈیا پر تشہیر کا حکم

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں