پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں ریٹ بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی سونا 500 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا ہے۔سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار 295 ڈالر کا ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہوگیا ہے۔ پاکستان میں سونا 500 روپے تولہ مہنگا ہو کر 67 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 492 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 57 ہزار 342 روپے ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   نجی شعبوں کے قرضوں میں 92 فیصد کا اضافہ

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں