اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺو حق باہو ؒکانفرنس کا انعقاد

جھنگ (یوسف بھٹی سے )اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے زیر اہتمام عید میلاد النبی و حق باہو ؒکانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت جانشین سلطان الفقر سلطان محمد علی نے کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ ہماری نجات حضور کی اتباع میں ہے اور اتباع محبت کے بغیر نہیںآسکتی ۔ حضور کا ذکر ، سیرت، حدیث ، اہلیبیت، صحابہ کرام کی تعظیم ہر مسلمان پر لازم ہے ۔ مسلمان کی اصل طاقت رسول اللہ سے محبت ہے ۔ جب انگریز برصغیر پاک و ہند سے گیا تو جاتے ہوئے مسلمانوں میں نفرتیں پھیلا کر گیا۔ تاکہ مسلمان آپس میں ٹکرا جائیںاور روحانی طور پر مسلمانوں تباہ و برباد ہوجائیں ۔۔ اگر ہم حضور اکرم سے محبت کرتے ہیں تو سنت نبوی پر عمل کرنا چاہےے۔انہوں نے کہا والدین زندہ ہیں یا رحلت فرما گئے ہیں ہر لمحہ ان کے لیے دعا کرنی چاہیے ۔والدین کی ناراضگی اللہ کی ناراضگی ہے انہوں نے کہا کہ عہد کریں کہ والدین سے حسن سلوک اختیار کریں گے انہوں نے کہا کہ آپ کے اسوہ حسنہ پر چلتے ہوئے ہم دنیا و آخرت کا کامیابی حاصل کر سکتے ہیں تقریب میں معززین علاقہ سمیت ہزاروں عاشقان رسول اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:   چنیوٹ، ہفتہ وار صاف اورسرسبزپاکستان مہم کا آغاز

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں