آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گورنرتبوک کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنر قمرجاوید باجوہ سے تبوک کے گورنر سے ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تبوک کے گورنرشہزادہ فہد بن سلطان بن عبد العزیزا لسعود نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی اور اس دوران باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دو ہفتے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودیہ عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے ملاقات کی تھی جس میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   سپریم کورٹ کا بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں