الیکشن کے دوران کسی قسم کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،فوجی آفتاب احمد خان ترین سلطانی

جھنگ(بیورورپورٹ) پریس کلب جھنگ اینڈ یونین آف جرنلسٹس جھنگ کے سالانہ2019ءکیلئے الیکشن کمیشن فوجی آفتاب احمد خان ترین سلطانی، سید قلب عباس بخاری اور عبدالحمید شاہد نے اپنے ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران کسی قسم کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی پولنگ کے دوران ووٹر کسی صورت موبائل فونز کو پولنگ اسٹیشن کے اندر نہیں لا سکتا ہے ایسا کرنے کی صورت میں وہ ووٹر جو موبائل فون پولنگ اسٹیشن کے اندر لائے گا اس کا ووٹ کاسٹ نہیں کرایا جائے گا اور ووٹنگ بلڈنگ پریس کلب (پولنگ اسٹیشن) میں19جنوری2019ءبروزہفتہ کو بوقت صبح10بجے تا 4بجے تک ہو گی اس دوران دوپہر 1تا2بجے تک وقفہ ہو گا اور کامیاب امیدواران کے ناموں کی حتمی فہرست 19جنوری2019ءبروز ہفتہ ہی کو شام 5بجے نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی جائے گی ۔اور اگر رزلٹ الاﺅنس ہونے سے پہلے پولنگ اسٹیشن کے باہر کسی بھی گروپ کی جانب سے کوئی ہلڑ بازی یا ہنگامہ آرائی کی گئی تو الیکشن کمیشن رزلٹ دو روز کے بعد اوپن کیا جائے گا ووٹر حضرات کو سختی سے آگا ہ کیا جا رہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی پر عمل پیرا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں:   سندھ کالج گیمز کے زون ٹو 4 کا گورنمینٹ بوائز کالج ٹھٹھہ میں آغاز

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں