ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل پر فیصلے کے بعد مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف، مریم اور صدر کی اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سزا معطلی کے فیصلے کیخلاف نیب کی اپیل خارج کر دی ہے جس کے بعد اب مریم نوازشریف بھی میدان میں آ گئیں اور فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے ۔مریم نواز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر تے ہوئے کہا کہ ” آج کے فیصلے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں ، حقیقت یہ ہے کہ مجھے اپنے بارے میں ایک لمحہ بھی فکر نہیں ہوئی ، ان شااللہ حقیقی ریلیف اور خوش اس وقت ہوگی ہے جب میرے والد گھر لوٹ کر آئیں گے ۔ مجھے اللہ کی رحمت پر پورا یقین ہے ، آپ کے تعاون اور دعاﺅں کیلئے بہت زیادہ شکریہ ۔“