ایران میں کارگو طیارہ لینڈ نگ سے قبل ایئر پورٹ کی حدود پر بنی دیوار سے ٹکرا گیا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے شہرے کاراج میں کارگو طیارہ گرکرتباہ ہو گیاہے جس میں کم ازکم 9 افراد سوارتھے تاہم طیارے کے ملبے سے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آ رہی ہیں جس میں دو ر سے بڑے پیمانے پر دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ، ریسکیو اور دیگر 4-Week Anavar Before and After Female Transformation ادارے امدادی کارروائیوں کیلئے موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کرغزستان کی ایئر لائن کا بوئنگ 707 کارگو طیارہ ایئر پورٹ کے رونے پر لینڈ کرنے سے قبل ہی باڑ سے ٹکرا گیا اور گرتے ہی آگ پکڑ لی ، طیارے میں کم از کم 9 افراد سوار تھے ۔ایران کی سول ایوی ایشن ایجنسی کے ترجمان ریضا جعفرزادہ نے مقامی پریس ایجنسی کو بتایا ہے کہ طیارے نے گرتے ہی آگ پکڑ لی تھی تاہم نقصان کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔مقامی پریس ایجنسی کے مطابق پائلٹ نے طیارے کا کنٹرول کھو دیا تھا جس کے سبب کارگو جہاز آبادی اور ایئرپورٹ کے درمیان دیوار سے جا ٹکرایا لیکن اس بارے میں حتمی رپورٹ نہیں ہیں آبادی کو کتنا نقصان پہنچا۔

10 thoughts on “ایران میں کارگو طیارہ لینڈ نگ سے قبل ایئر پورٹ کی حدود پر بنی دیوار سے ٹکرا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *