آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پر وزیر اعظم عمران خان کی بھارتی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے والی بھارتی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے آسٹریلوی سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے والی بھارتی ٹیم اور ان کے کپتان ویرات کوہلی کو ٹوئٹر پر مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا’برصغیر کی کسی بھی ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز جیتنے پر ویرات کوہلی اور بھارتی کرکٹ ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں‘۔خیال رہے کہ انڈیا نے 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف2-1 سے کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارتی ٹیم نے کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں یہ اہم ترین کامیابی حاصل کی ۔ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے جب برصغیر کی کوئی ٹیم آسٹریلیا کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔ اس سیریز میں کامیابی کے ساتھ بھارتی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم کا اعزاز بھی برقرار رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   اقبالیات اور اسلامی تاریخ کو نصاب میں شامل کیا جائے،عمران خان

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں