پتنگ بازی کی اجازت دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پتنگ بازی کی اجازت دینے کیخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پتنگ بازی کی اجازت دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین کل سماعت کریں گے ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے پتنگ بازی پر پابندی لگائی اس لئے پتنگ بازی کی اجازت خلاف قانون ہے لہٰذا پنجاب حکومت کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:   منی بجٹ تیار! کون سی چیزیں سستی اورکون سی مہنگی ہونیوالی ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں