کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد، ملک میں پائیدار امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 217 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی سیکیورٹی اور جیو سٹریٹجک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں پاک، افغان سرحد پر باڑ لگانے اور ملک کے مختلف حصوں میں جاری آپر یشنز پر غور کیا گیا جبکہ کور کمانڈرز نے مشرقی سرحد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔کور کمانڈرز کانفرنس میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی خلاف ورزیوں اور معصوم شوہریوں کو نشانہ بنانے کے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں اتفاق کیا گیا کہ ملک میں پائیدار امن کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی جبکہ خطے میں امن کیلئے اٹھائے گئے ہر اقدام کی حمایت کی جائے گی۔

14 thoughts on “کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد، ملک میں پائیدار امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *