نیب نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کیخلاف تحقیقات، جائیدادوں اور کاروبار کا انکشاف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن ظفر اقبال کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس دوران ان کی 62 جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سیکرٹری سکول ایجوکیشن ظفر اقبال کیخلاف نیب تحقیقات کے دوران 62 جائیدادوں، فیکٹریوں، پیٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشنز کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ظفر اقبال نے 62 میں سے 43 جائیدادیں دوران ملازمت خریدیں جبکہ 12 جائیدادیں انہیں تحفے میں ملیں۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفر اقبال کے نام پر موجود جائیدادوں کی مالیت اربوں روپے میں ہے جبکہ بیرون ملک جائیدادوں کے علاوہ فیکٹریوں، پیٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشنز کی ملکیت کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

نیب نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کیخلاف تحقیقات، جائیدادوں اور کاروبار کا انکشاف” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں