انصاف صحت کارڈکی نیلامی سے متعلق کیس،وزیرصحت اور سیکرٹری ہیلتھ طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے انصاف صحت کارڈ کی نیلامی سے متعلق کیس میں وزیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے انصاف صحت کارڈ کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت کی، چیئرمین سٹیٹ لائف عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس پاکستان نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ یہ قومی مسئلہ ہے اس پرکوئی کام ہونا چاہئے ،یہ قومی خدمت ہے اپنے ریٹ کم کریں ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کیا آپ کو اندازہ ہے یہ کام کتنا ضروری ہے ،ہیلتھ کارڈ بننے سے عوام کو صحت کی سہولیات میسرآئیں گی ۔چیئرمین سٹیٹ لائف نے کہا کہ بعض شرائط کم کرنے سے ہی ایسا ممکن ہو گاچیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اگر ایسا ہے تووزیرصحت اور سیکرٹری ہیلتھ کو بلا لیتے ہیں ،عدالت نے وزیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ کو طلب کر لیا۔

15 thoughts on “انصاف صحت کارڈکی نیلامی سے متعلق کیس،وزیرصحت اور سیکرٹری ہیلتھ طلب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *