نیب کے خوف سے کوئی بیورو کریٹ قلم اٹھانے کو تیار نہیں:لطیف کھوسہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ نیب میں جواب دہی کے خوف کی وجہ سے کوئی بیورو کریٹ قلم اٹھانے کو تیار نہیں ، حکومت نے ای سی ایل میں نام ڈال کر سیاستدانوں کوداغدار کیاہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیف جسٹس نے خود کہاہے کہ جے آئی ٹی کو ئی آسمانی صحیفہ نہیں ہے ، جے آئی ٹی کی رپورٹ پر جن لوگوں کا نام ای سی ایل میں ڈالاگیا اس میں کراچی کے ٹاپ کاروباری افراد بھی شامل ہیں جن سے ملک کے کاروبار کونقصان پہنچاہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب میں جواب دہی کے خوف کی وجہ سے کوئی بیورو کریٹ قلم اٹھانے کو تیار نہیں ہے ، حکومت نے ای سی ایل میں نام ڈال کر سیاستدانوں کوداغدار کیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں:   نوازشریف کی ای سی جی غیر تسلی بخش قرار،ڈاکٹرز بھی پریشان

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں