وزیراعظم عمران خان رات گئے اچانک ہسپتال پہنچ گئے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان رات گئے اچانک ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے،اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر کیانی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اس دورے کے موقع پر وزیر صحت نے عمران خان کو مریضوں کے لیے سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔وزیراعظم نے ہسپتال کی صفائی کی صورتحال اور ادویات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا اور عوام کو ملنے والے علاج معالجے کا بھی جائزہ لیا ۔وزیراعظم ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں بھی گئے اور مریضوں کی خیریت اور سہولیات سے متعلق دریافت کیا ۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ امراض کی تشخیص ،علاج ،انتہائی نگہداشت کے شعبے کو مزید سہولیات سے آراستہ کیا جائے ۔

9 thoughts on “وزیراعظم عمران خان رات گئے اچانک ہسپتال پہنچ گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *