عمران خان کے کرتوت ان کے بچوں تک جائیں گے:پلوشہ خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہاہے کہ عمران خان کے کرتوت ان کے بچوں پر جائیں گے ، آصف زرداری نے آگے بھی نیب بھگتی ہے اور عدالتوں کا سامنا کرچکے ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان کے کرتوت ان کے بچوں پر جائیں گے کیونکہ کرتوت سب کے بچوں پر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس پروپیگنڈا کو ختم کیا ہے جو زور شور سے ہورہا تھا ، فیصلے عدالتوں میں ہونے ہیں ،ٹاک شوز میں بیٹھ کر نہیں ہونے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ڈوبتی ہے تو ممبرز ڈوبتے ہیں اور جب پارٹی اوپر اٹھتی ہے تو سب کوفائدہ ہوتاہے ، آصف زرداری کہہ چکے ہیں کہ پچاس کیسز بنالیں یا پھانسی لگا لیں ، اب پھانسی سے زیادہ کو ئی سزا تو نہیں ہے ، آصف زرداری نے آگے بھی نیب بھگتی ہے اور عدالتوں کا سامنا کرچکے ہیں ، یہ کونسی نئی نیب ہے ، اس کوبھی بھگت لیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:   منی بجٹ، فواد چوہدری نے کل کے دن کوحکومت کیلئے اہم قراردیدیا

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں