سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب وفاقی حکومت کے دباﺅ میں کوئی کارروائی نہیں کرے گا:مشیر اطلاعات سندھ

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ سپریم کور ٹ کے فیصلے کے بعد امید ہے کہ نیب اب وفاقی حکومت کے دباﺅمیں آکر کوئی کارروائی نہیں کرے گا ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب یہ امیدہے کہ نیب حکومت کے دباﺅ میں کوئی کارروائی نہیں کرے گا ، سپریم کورٹ کا فیصلہ درست سمت میں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آج درست سمت میں قدم اٹھایا گیاہے ، عدالت عظمیٰ نے اس کیس کو خود نیب کے پاس تحقیقات کیلئے بھیج دیا ہے جس بعد امید ہے کہ نیب کی جانب سے وفاقی حکومت کے دباﺅ میں آکر کوئی کارروائی نہیں کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں:   صدر مملکت کی جانب سے استعفیٰ منظور، سابق وفاقی وزیر خزانہ کا پیغام جاری

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں