سعودی ولی عہد کا چند ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع، 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے: ذرائع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان آئندہ چند ہفتے میں متوقع ہے ، ان کی آمد کے موقع پر سعودی عرب پاکستان میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرے گا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ چند ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع ہے ، ابھی ان کے دورے کی تاریخ طے کی جارہی ہے۔ سعودی ولی عہد کی آمد کے موقع پر سعودی عرب پاکستان میں 15 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا اعلان کرے گا ۔ سعودی عرب گوادر میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس بھی تعمیر کرے گا۔ محمد بن سلمان کی آمد کے موقع پر اس کی مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہوں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کو ادائیگیوں میں توازن کیلئے سعودی عرب مزید ایک ارب ڈالر دے گا ۔ سعودی عرب پہلے ہی پاکستان کو 3 ارب میں سے 2 ارب ڈالر فراہم کرچکا ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد کے موقع پر موخر ادائیگی پر خام تیل کی فراہمی کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:   اوباما نے پہلے ’افریقن امریکن میوزیم‘ کا افتتاح کر دیا

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں