سانحہ ساہیوال پرجوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ مسترد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحہ ساہیوال پرجوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن کی فوری طور پر ضرورت نہیں،سانحہ کی تحقیقات شفاف انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اگر تحقیقات میں مسئلہ ہوا تو پھر دیکھیں گے،5اہلکاروں کے خلاف کارروائی کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعےمیں ملوث ہر شخص کے خلاف کارروائی ہورہی ہے،سانحہ ساہیوال سے متعلق2روزمیں دوبارہ بریفنگ لوں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ2افسران کےخلاف معطلی کے بعد انضباطی کارروائی بھی کر رہے ہیں،لواحقین کو2کروڑروپےکی رقم دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان سٹیزن پورٹل دنیا میں دوسری بہترین گورنمنٹ موبائل ایپلی کیشن قرار

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں