سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گےاور پاکستان میں منعقدہ 2 روزہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے، کانفرنس کے لئے مقامی ہوٹل بھی بک کرالیا گیا ہے۔ سعودی ولی عہد پاکستان کے بعد ملائشیا جائیں گے اور اس کے بعد چین اور بھارت کا بھی دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے درمیان آئل ریفائنری سمیت اربوں ڈالرز کے معاہدے ہوں گے، معاہدوں کے لیے اصولی طور پر منظوری ہو چکی ہے، وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران ان معاہدوں سے متعلق معاملات طے ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری لگانے کے لیے رضا مندی ظاہر کر چکا ہےاور پاکستان میں ای ڈاٹ موبائل کمپنی سے مل کر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   نوازشریف علاج کے بہانے لندن جانا چاہتے ہیں، فیاض الحسن چوہان

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں