سانحہ ساہیوال میں جو لوگ مارے گئے ان کو شہید کہوں گا،رحمان ملک نے واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ قراردیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینٹر رحمان ملک نے سانحہ ساہیوال کو ٹارگٹ کلنگ قراردیدیا۔ان کا کہناتھا کہ جو لوگ مارے گئے ہیں ان کو شہیدکہوں گا،چاروں افراد کو ناحق مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینٹر رحمان ملک کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی،سینٹر رحمان سے سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان نے ملاقات کی،رحمان ملک نے متاثرہ خاندان کی انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ انصاف ہو گا۔
سینٹر رحمان ملک نے سانحہ ساہیوال کو ٹارگٹ کلنگ قراردیدیا۔ان کا کہناتھا کہ جو لوگ مارے گئے ہیں ان کو شہیدکہوں گا،چاروں افراد کو ناحق مارا گیا،ان کا کہناتھا کہ آپ کے ساتھ انصاف ہو گا،کوئی چیز چھپانے نہیں دوں گا،متاثرہ خاندان کو تحفظ بھی دیں گے ۔

One thought on “سانحہ ساہیوال میں جو لوگ مارے گئے ان کو شہید کہوں گا،رحمان ملک نے واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ قراردیدیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *