جعلی اکاؤنٹس کیس،نیب کاجے آئی ٹی رپورٹ پرانحصارنہ کرنےکافیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو(نیب )نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ پر انحصار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ پر انحصار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیب نے مکمل شواہد کے بعدریفرنس دائرکرنے کافیصلہ کیا ہے،جعلی اکاﺅنٹس کیس میں ٹھوس ثبوتوں کی بنیادپرریفرنس دائر کیاجائےگا،نیب پہلی پیشرفت رپورٹ جمعہ کوسپریم کورٹ جمع کرائےگا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے ضرورت پڑنے پرفریقین کوبھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نیب جعلی اکاﺅنٹس سے متعلق 2 ماہ میں تحقیقاتی رپورٹ جمع کرائےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *