شہباز شریف لندن میں 4 فلیٹس کے مالک نکلے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اثاثوں کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے،ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے لندن میں 4 فلیٹس ہیں .فیڈرل بورڈ آف روینیو نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق تفصیلات نیب کو جمع کروا دیں۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے لندن میں 4 فلیٹس ہیں جن میں 30 بارکلے اسٹریٹ پر فلیٹ نمبر 2، رچبورن کورٹ ہیروبائے اسٹریٹ پر فلیٹ 10، لندن اسٹنس روڈ پر فلیٹ نمبر 32 اے اور ویسٹ ٹاور پین پننسولہ مارش میں فلیٹ 409 شامل ہیں۔ شہباز شریف نے یہ تمام فلیٹس 2005 سے 2007 کے دوران خریدے تھے۔ لندن میں خریدے گئے 3 فلیٹس 80 فیصد ادائیگی رہن اور بنکوں کے قرضے کے زریعے کی گئی جبکہ 20 فیصد رقم نقد جع کروائی گئی تھی۔

5 thoughts on “شہباز شریف لندن میں 4 فلیٹس کے مالک نکلے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *