العزیزیہ ریفرنس؛ نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست دائر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہائی کورٹ میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست دائر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے وکیل خواجہ حارث کی وساطت سے العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرائی ہے۔ جس میں چیئرمین نیب ،جج احتساب عدالت اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔ نوازشریف نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں عارضہ قلب لاحق ہے، اس لئے طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی جائے۔
واضح رہے کہ نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال کی سزا سنائی گئی ہے، سزا کے خلاف انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع بھی کررکھا ہے اور وہ اس وقت لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔ گزشتہ ہفتے ان کا لاہور ہی میں تفصیلی معائنہ بھی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   سانحہ ساہیوال، جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں