حکومت پنجاب کا 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیرپرعام تعطیل کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے منگل،5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہرسال کی طرح اس سال بھی صوبے بھر میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس روز پنجاب میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔یکجہتی کشمیر کے روز صوبے کے تمام چھوٹے بڑے اضلاع میں ریلیوں، مذاکروں اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت اور کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی تحریک میں کشمیریوں کی قربانیوں اور بھارتی قابض فوج کے نہتے عوام پر ظلم وستم پر روشنی ڈالی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:   نیب نے خواجہ آصف کو یکم اپریل کو طلب کر لیا

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں