حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم، صرف ایک فٹ پانی رہ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے کے قریب ہے اور ڈیم میں صرف ایک فٹ ہی پانی رہ گیا ہے۔حب ڈیم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سہیل خان نے بتایا کہ خشک سالی اور بارشوں کے نہ ہونے سے حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا اور ڈیم میں صرف ایک فٹ ہی پانی رہ گیا ہے۔سہیل خان کے مطابق ڈیم سے فی الحال حب اور گڈانی کو جنریٹرز سے پانی پمپ کرکے لسبیلہ کینال کو پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   پاک فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے میزائل کا کامیاب تجربہ

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں