نوازشریف کے طبی معائنے کے لیے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کے طبی معائنے کے لئے نیا 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی ناساز طبیعت کے معاملے پر نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے لئے محکمہ صحت کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ماہرین امراضِ قلب اور دیگر طبی ماہرین پر مشتمل نئے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر حامد شریف خان، ڈاکٹرمحمد طلحہ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید، ڈاکٹر سجاداحمد، بریگیڈئیرعبدالحمید صدیقی اوربریگیڈئیرعظمت حیات شامل ہیں۔خصوصی میڈیکل بورڈ نوازشریف کے طبی معائنے کے بعد رپورٹ اور اپنی سفارشات پیش کرے گا، نوازشریف کے دل کی صحت کے بارے میں رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کوفوری طورپر فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:   وفاقی وزیر نجکاری و ہوا بازی میاں سومرو کی اچانک طبیعت خراب

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں