اسد رجیم نے سفارت کاروں کے لیے خصوصی ویزوں کا اجراء روک دیا

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی ہائی کمیشن کے مطابق شامی صدر بشارالاسد نے یورپی یونین کے سفارت کاروں کا دمشق میں داخلہ روکنے کے لیے خصوصی ویزے جاری کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔یورپی ہائی کمیشن کے مقرب اخبار کی ایک صحافیہ نے بتایا کہ بشارالاسد کی حکومت نےیورپی سفارت کاروں کو دمشق میں دخلے کے لیے خصوصی ویزے جاری کرنے پر پابندی عاید کردی ہے۔یورپی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ شام میں سفارت کاروں کے داخلے کو ممکن بنانے کے لیے تمام ذرائع استعمال کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔
یورپی یونین کے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ رواں ماہ جنوری سے شامی حکومت نے وجہ بتائے بغیر خصوصی سفارتی ویزوں‌کا اجراء روک دیا ہے۔ سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ وہ شام میں جنگ زدہ علاقوں میں امدادی آپریشن میں مدد کرکے لیے جانا چاہتے ہیں مگر شامی حکومت انہیں ملک میں داخلے سے روک رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد ایک بار پھر تاخیر کا شکار

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں