پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’نصر‘ کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’نصر‘ کا کامیاب تجربہ،پاکستان نے جمعرات کے روز زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’’نصر‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ تجربے کا مقصد پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے تجربے کا مشاہدہ کیا، جب کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

4 thoughts on “پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’نصر‘ کا کامیاب تجربہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *