نوازشریف کے طبی معائنے کیلئے نیامیڈیکل بورڈبنانے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے طبی معائنے کیلئے نیا میڈیکل بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، سینئرطبی ماہرین میڈیکل بورڈ کاحصہ ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے طبی معائنے کیلئے نیا میڈیکل بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، سینئرطبی ماہرین میڈیکل بورڈ کاحصہ ہوں گے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ فیصلہ نوازشریف کی صحت کے پیش نظرکیاگیا۔