حکومت عوام دشمن بجٹ پر یوٹرن لے، مرتضیٰ وہاب

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے منی بجٹ پر اثہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام دشمن بجٹ پر یوٹرن لے، ایک نیا بم عوام پر گرا دیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام کو منی بجٹ سے تشویش تھی ایک نیا بم عوام پر گرا دیا گیا ہے، تحریک انصاف کے دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ عوام دشمن بجٹ میں بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ اور نرخوں میں اضافے پر یوٹرن لیں۔انہوں نے کہا کہ غریبوں کو گھر دینے کے لیے قرض حسنہ کا اعلان کیا گیا، عوام کے جو ہزاروں گھر گرائے گئے ہیں، ان ٹوٹے ہوئے گھروں کو کیسے بنائیں گے؟ مشیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ منی بجٹ میں صنعت کاروں کو فائدے دیے گئے ہیں اور غریب کے بچے کو دودھ سے بھی دور کردیا گیا ہے۔

22 thoughts on “حکومت عوام دشمن بجٹ پر یوٹرن لے، مرتضیٰ وہاب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *