سانحہ ساہیوال۔وزیراعظم کا تحقیقاتی رپورٹ قوم کے سامنے لانے کا عندیہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے ساہیوال واقعے کی تحقیقاتیرپورٹ قوم کے سامنے لانے کا عندیہ دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال پرجوڈیشل کمیشن بنایا جا سکتا ہے،ساہیوال واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ کو قوم کے سامنے لائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ساہیوال واقعے کی جےآئی ٹی مکمل تحقیقات کررہی ہے۔ اس موقع پر اتحادی اراکین نے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزرا ہم سے ملاقات نہیں کرتے، حکومتی پالیسیوں پر بھی ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جارہا۔ اتحادی اراکین کا کہنا تھا کہ اپنے حلقوں میں عوام کا دوبارہ سامنا کیسے کریں گے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم نے روزانہ ایک وزارت کی تفصیلی بریفنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

12 thoughts on “سانحہ ساہیوال۔وزیراعظم کا تحقیقاتی رپورٹ قوم کے سامنے لانے کا عندیہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *