وکٹ کیپر بلے باز ذوالقرنین حیدر کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ذوالقرنین حیدر نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کو جب بھی ان کی ضرورت محسوس ہوئی تو وہ قومی ٹیم میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے دستیاب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ذوالقرنین حیدر نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں نے 2010ءمیں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن میں اب دوبارہ ٹریننگ کر رہے ہیں اور جم رہا ہوں جبکہ بین الاقوامی کرکٹ لیگز کھیل کر کارکردگی بھی دکھا رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا میں نے اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب سے مشاورت کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور جب بھی پی سی بی سلیکٹرز کو میری ضرورت ہو گی تو میں دستیاب ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:   کتنا ہی نقصان ہو انڈیا کو پاکستان سے ورلڈکپ میچ نہیں کھیلنا چاہیے، بھارتی وزیر داخلہ کا ناقابل یقین اعلان

Related

وکٹ کیپر بلے باز ذوالقرنین حیدر کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں