منی بجٹ، فواد چوہدری نے کل کے دن کوحکومت کیلئے اہم قراردیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کل کا دن اہم ہے ،تحریک انصاف کی حکومت اپنا اقتصادی ایجنڈا عوام کے سامنے رکھنے جا رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کل کے دن کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنا اقتصادی ایجنڈا عوام کے سامنے رکھنے جا رہی ہے،پہلے پانچ ماہ میں ادائیگیوں کے توازن اور سابقہ حکومت کی تباہ کن اقتصادی پالیسی سے پیدا ہونیوالی مالیاتی ایمرجنسی سے نبٹا گیا اب اپنا اقتصادی ویژن دے رہے ہیں، 2019 اصل اھداف کے حصول کا سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے 5 ماہ میں ادائیگیوں کے توازن سےنمٹا گیا، سابقہ حکومت کی تباہ کن اقتصادی پالیسی سے پیدا مالیاتی ایمرجنسی سے نمٹا گیا۔وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اب اپنا اقتصادی ویژن دے رہے ہیں، 2019 اصل اہداف کےحصول کا سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   اگر بھارت پاکستان پرحملہ کرے گا تو پاکستان سوچے گا نہیں بلکہ جواب دے گا، وزیراعظم عمران خان

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں