نواز شریف کے دل میں تکلیف، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنہ

لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم نوازشریف کو طبی معائنے کے لیے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور پہنچا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو طبی معائنے کے لیے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور پہنچا دیا گیا، چیف ایگزیکٹو پی آئی سی ڈاکٹرز کے ہمراہ سابق وزیراعظم کا چیک اپ کریں گے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق نوازشریف کے ممکنہ دو ٹیسٹ کیلئے ایکو اور تھیلم اسکین مشینیں تیارکرلی گئیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسپتال آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ایمرجنسی وارڈز کے داخلی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے جب کہ مریضوں کے لواحقین کو وارڈ سے باہرنکال دیا گیا اور مریضوں کیلئے خصوصی اقدامات کیےگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   خطرناک دہشت گردوں کی فہرست جاری، سروں کی قیمت 1 کروڑ تک مقرر

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں