منی لانڈرنگ پر 10 سال قید،5 کروڑجرمانہ ہو گا،انسداد منی لانڈرنگ بل کل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد منی لانڈرنگ بل کل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا،منی لانڈرنگ میں سزاؤں اورجرمانے میں اضافے کاامکان ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ منی لانڈرنگ پرسزاﺅں اور جرمانے میں اضافہ کا امکان ہے ،غیرقانونی رقم ترسیل کی سزا 3سے 10 سال ہوگی جبکہ جرمانہ 50 لاکھ سے بڑھا کر 5 کروڑکرنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افرادکی جائیداد 6 ماہ تک بحق سرکارضبط ہوگی،ملوث افرادکی ضمانت بھی نہیں ہوسکے گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ترامیم ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پرعملدرآمدکے تناظرمیں ہوئی،پارلیمنٹ سے منظوری کے بعدمجوزہ ترامیم پر اطلاق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:   ملکی تاریخ کے سب سے بڑے غربت مٹاؤ پروگرام کا افتتاح کردیا گیا

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں