وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات؛ دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے دوحہ میں اپنے قطری ہم منصب عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی، دونوں رہنماﺅں نے پاکستان قطر کے درمیان باہمی تعاون میں پیش رفت پر تبادلہ خیا ل کیا ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی قطری وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا ،وزیراعظم کی جانب سے قطری قیادت کو پاکستان میں تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کی باقاعدہ دعوت دی جائیگی۔وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر قطری دارالحکومت دوحہ پہنچے ہیں جہاں قطری وزیرمملکت برائے خارجہ سلطان بن سعد نے ان کا استقبال کیا گیا ،وزیراعظم کو اس دورے کی دعوت امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی جانب سے دی گئی تھی ،دورہ قطر کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان اور مشیر تجارت عبدالرزاق داود بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   وفاقی وزیر نجکاری و ہوا بازی میاں سومرو کی اچانک طبیعت خراب

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں