سندھ کالج گیمز کے زون ٹو 4 کا گورنمینٹ بوائز کالج ٹھٹھہ میں آغاز

ٹھٹہ(نمائندہ خصوصی)سندھ کالج گیمز کے زون ٹو 4 کا گورنمینٹ بوائز کالج ٹھٹھہ میں رنگارنگ آغاز ہوگیا۔منسٹر ایجوکیشن سید سردار شاہ و سیکریٹری کالج ایجوکیشن پرویز احمد سیہڑ کی ہدایات پر “پلے فار پاکستان” کے سلوگن میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی میزبان کالج کے پرنسپل پروفیسر غلام مصطفی چارن تھے جبکہ گورنمینٹ بوائز کالج سجاول پروفیسر محمد اسلم عباسی تھے۔جنکی آمد پر کنوینیئر زون 4 ظفر وحید راجپوت،ٹھٹھہ کالج کے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عبدالعزیز خاصخیلی،سجاول کے حاجی سلیم رضا سومرو، اسلامیہ کالج بدین کے نجف اقبال نے انہیں خوش آمدید کہا اور اجرک و پھولوں کے تحائف پیش کیئے اور ٹیموں کے ہمراہ زون 4 میں شامل ٹھٹھہ،سجاول اور بدین ضلعوں کے تمام بوائز اینڈ گرلز کالجز کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن, کمیٹی ممبران و ایونٹ کے ٹیکنیکل آفیشلز اور کھلاڑیوں کا معزز مہمانوں سے تعارف کرایا۔ اسان کے ساتھ موجود تھے اور ایونٹ کووآرڈینیٹ کررہے تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کھیلوں کے فروغ کے ہر ممکن تعاون کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے تقریب کے شاندار انعقاد کرنے پر میزبان ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عبدالعزیز خاصخیلی اور کنوینیئر ظفر وحید راجپوت کی کاوشوں کی تعریف کی۔خطبہ استقبالیہ عبدالعزیز خاصخیلی نے پیش کیاجبکہ نظامت کے فرائض مظفر میمن نے انجام دیئے۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے ربن کاٹ کر انٹر کالیجیٹ زون 4 کے بوائز اینڈ گرلز ٹورنامینٹس کا افتتاح کیا۔قومی ترانے کے بعد گیمز کے آغاز کا اعلان ہوتے ہی فضاء تالیوں سے گونج اٹھی۔اس موقع پر رنگ برنگی کٹس میں موجود کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کرکے شائیقین سے داد حاصل کی۔بعد ازاں گیمز کا باقائدہ آغاز انٹر کالیجیٹ بوائز بیڈمنٹن ٹورنامینٹ سے ہوا۔ کھیلے گئے افتتاحی میچ میں گورنمینٹ ڈگری کالج ٹھٹھہ نے گورنمینٹ ڈگری کالج ماتلی کو 2-0 سے جبکہ دوسرے میچ میں گورنمینٹ اسلامیہ کالج بدین نے گورنمینٹ ڈگری کالج سجاول کو 2-0 سے ہرایا۔میچز کو بسم اللہ جان، عبدالطیف کھتری،نجف اقبال اور رحیم علی بلال نے سپروائز کیا ۔آخر میں کنوینیئر ظفر وحید راجپوت نے تمام مہمانوں اور شریک ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن حاجی سلیم رضا سومرو، نجف اقبال،یارمحمدقمبرانی، رحیم علی بلال ایجوکیشن کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:   آئندہ ہفتے 14مارچ سے 17 مارچ تک جشن بہاراں میلہ منعقد ہوگا

Related

اپنا تبصرہ بھیجیں